ملتان۔ 15 جنوری (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان خالد رضا خان کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں بدھ کے روز تمام سرکل انچارجز نے گزشتہ روز فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔جس میں بتایا گیا کہ بل نادہندگان سے 32 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی سمیت،142 کمرشل اور گھریلو کنکشن منقطع کر دئے گئے۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اور جنوری کے مہینے میں دئیے جانے والے ٹارگٹ اور دیرینہ نادہندگان سے زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔