28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومضلعی خبریںملتان ،ریجنل پولیس آفیسر کا دورہ لودھراں، بھرتی کے اقدامات کا جائزہ...

ملتان ،ریجنل پولیس آفیسر کا دورہ لودھراں، بھرتی کے اقدامات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

ملتان۔ 17 فروری (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے سوموار کے روز لودھراں کا دورہ کیا ۔

انہوں نے کانسٹیبلز ، لیڈی کانسٹیبلز بھرتی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کامران ممتاز ایس ایس پی آر آ ئی بی نعیم شاہد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

- Advertisement -

اس موقع پر آر پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ پولیس کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز بھرتی کا عمل شفاف بنایا گیا ہے۔امیدوار بھرتی کے سلسلے میں کسی کے جھانسے میں نہ آ ئیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرٹ اور معیار پر پورا اترنے والے ہی کامیاب ہوں گے۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=561854

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں