22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام جنرل الیکشن کے...

ملتان ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام جنرل الیکشن کے انعقاد کے لئے ٹریننگز کا آغاز

- Advertisement -

ملتان۔ 11 ستمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام جنرل الیکشن کے انعقاد کے لئے ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیڈ ٹرینرز ریجنل الیکشن کمشنر ملتان چوہدری ندیم قاسم اورڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شیخوپورہ عمران ظفر نے قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ ملتان میں ماسٹر ٹرینرز کو 2 روزہ ٹریننگ دی۔ماسٹر ٹرینرز الیکشن کے سٹاف جس میں پریزائیڈنگ آفیسرز ، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرزاور پولنگ آفیسرز شامل ہوں گے جو ان کی تربیت کریں گے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر ملتان چوہدری ندیم قاسم نے بتایا کہ بہترین انداز میں ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کی جا رہی ہے. تاک وہ پولنگ عملہ کو ان کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کے بارے میں تربیت دیں سکیں۔ الیکشن ٹریننگ کا انتخابات کے انعقاد میں اہم کردار ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ آزادانہ، منصفانہ، صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے. تاک عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان جاوید اقبال، فوکل پرسن الیکشن کمشنر ملتان محمد علی رضا بھی موجود تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389128

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں