راولپنڈی۔11مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا، ہفتہ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے، یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور 247 تھا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف2021 میں بنایا تھا۔