23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںملتان سمیت جنوبی پنجاب میں یومِ شہادت حضرت علی ؑعقیدت و احترام...

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں یومِ شہادت حضرت علی ؑعقیدت و احترام سے منایا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات

- Advertisement -

ملتان۔ 22 مارچ (اے پی پی):ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ہفتہ کے روز یومِ شہادت حضرت علیؑ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ڈیرہ غازیخان،جام پور،فاضل پور،راجن پور،لیہ،مظفر گڑھ،جلال پور پیر والا،شجاع آباد،خانیوال،کبیر والا اور دیگر شہروں میں عزاداری، جلوسوں اور مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

علمائے کرام اور ذاکرین عظام نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت اور ان کی سیرت طیبہ پر سیر حاصل گفتگو کی۔یوم علی علیہ السلام کا بڑا جلوس چاہ بوہڑ والا سے برآمد ہو کر عزیز ہوٹل سے ہوتا ہوا لال کرتی کینٹ میں اختتام پذیر ہوا۔صرافہ بازار اندرون سے برآمد ہونے والا جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پہنچا جہاں شرکائے جلوس نے گھنٹہ گھر میں نماز مغربین ادا کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔شہریوں اور جلوس منتظمین کی جانب سےعزاداروں اور جلوس شرکاء کےلئے سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کو سخت احکامات دئے گئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ اور ملتان پولیس کی جانب سے بھی شہریوں اور عزاداروں کی سہولت کےلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575475

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں