31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان میں تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کی چیکنگ کا آغازکردیا گیا

ملتان میں تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کی چیکنگ کا آغازکردیا گیا

- Advertisement -

ملتان۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):ملتان میں تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کی چیکنگ کا آغاز کردیا گیا۔ طلبہ کی جانوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدام کے پیش نظر محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نےاوور لوڈنگ اور ایل پی جی گیس پر چلنے والی تعلیمی اداروں کی 10 گاڑیوں کو تھانہ جات میں بند کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن نثار کی سربراہی میں جمعہ کو یہاں تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 5گاڑیوں کے چالان کرکے بھاری جرمانے عائد کیے گئےجبکہ اوور لوڈنگ اور ایل پی جی گیس پر چلنے والی تعلیمی اداروں کی 10 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ضلعی وتحصیل سطح پر تعلیمی اداروں کی ٹرانسپوٹ گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کے بعدآن روڈ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور ایل پی جی کے باعث حادثے کی صورت میں تعلیمی اداروں کے سربراہ ذمہ دار ہوں گے۔ تعلیمی اداروں کےلئے کام کرنےوالے چنگ چی رکشوں و گاڑیوں کی فٹنس چیک کرکے تمام حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511164

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں