ملتان۔ 23 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 317ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 303 افرادکوریسکیوکیاگیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملتان شہر میں 309،شجاع آباد میں5 اور جلال پور پیر والا میں3ایمرجینسیز پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد84ہے جس میں ملتان شہر میں 83 اور ایک حادثہ شجاع آباد میں پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 180میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،
ملتان شہر میں 176،شجاع آباد میں 3 اور جلال پور پیر والا میں1میڈیکل ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی۔7 کرائم اور29متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 303افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں ملتان شہر میں 295،شجاع آباد میں5اور جلال پور پیر والا میں3افراد کو ریسکیو کیا گیا۔