ملتان میں 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق

ڈینگی مریضوں

ملتان۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ملتان میں گذشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں سال ڈینگی کے کل856 مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 125 مریض زیر علاج ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 158 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خانیوال میں ڈینگی کے 2،جھنگ اور راجن پور میں ایک ایک مریض سامنے آیا۔

ڈینگی سے بچنے کےلئے شہری اپنے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں۔ڈینگی بخار کےعلاج ،معلومات ،یا کسی بھی قسم کی شکایات کےلئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔