- Advertisement -
ملتان۔ 10 جولائی (اے پی پی):ملتان میں 44 سالہ شخص نے درخت سے لٹک کر اپنی جان لے لی۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوس ناک واقعہ چک نمبر1 جنوبی،7 پل کے قریب پیش آیا۔جس میں 44 سالہ قمرولد رفیق نے گلے میں پھندہ ڈال کر درخت سے لٹک کرخود کشی کر لی۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اورمتعلقہ پولیس ٹیم نے فوری موقع پرپہنچ کرامدادی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو درخت سے اتار کر پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔
موقع پر موجود افراد کے مطابق خود کشی کرنے والا شخص نشے کا عادی تھا رات کو اٹھ کر گھر سے باہر گیا صبح اس کے بھائی نے کھیتوں میں جا کردیکھا کہ اس شخص نے درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی ہے اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔
- Advertisement -