ملتان میں 80 سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 20 اپریل (اے پی پی):ملتان،بہاولپور روڈ پر پل دوا کے قریب 80 سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ریسکیو 1122 کے مطابق ہفتہ کے روز پل دوا کے قریب ایک شخص کے خود کشی کرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔جس پر ریسکیو ٹیم نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر 15 پر کال کر پولیس کو بھی معاملہ کی اطلاع دی۔

خود کشی کرنے والے شخص کی شناخت محمد صدیق ولد شیر محمد کے نام سے ہوئی ہے،جس کی عمر 80 سال تھی اور وہ چکنمبر 378 بی ڈبلیو تحصیل دنیا پور، ضلع لودھراں کا رہائشی تھا۔موقع پر موجود افراد کے مطابق خود کشی کرنے والے شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا،جس نے خود کو گولی ماری اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد خود کشی کرنے والے شخص کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر مخدوم عالی منتقل کر وا کر معاملہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔