ملتا ن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے مسائل کے حل کےلئےای کچہری منعقد

224

ملتان۔ 18 دسمبر (اے پی پی):بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونیوالی رجسٹرڈ خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ملتان میں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب ارشد لیاقت چودھری نے آفیشل فیس بک پیج پر کچہری میں شریک خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کچہری کے انعقاد سے رجسٹر خواتین کو بی آئی ایس پی منیجمنٹ سے براہ راست شکایات کے ازالے کا منفرد اور بہترین موقع میسر کیا گیا۔

اسکا مقصد سماجی پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھنا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے ذاتی حیثیت میں فرداً فرداً مسائل سنتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدام سے مستحق افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ سیشن کے دوران ارشد لیاقت چودھری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے سماجی پروگرام کی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ فراڈ اور دھوکہ دہی کا تدارک کرنے میں آسانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ای کچہریوں کے انعقاد سے مطلوبہ اہداف اور نتائج کے حصول میں ناصرف آسانی پیدا ہورہی ہے بلکہ مستحق افراد کی معاونت بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس اقدام کی زبردست پذیرائی کے بعد اسکا دائرہ کار مزید بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔