اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.55فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کا حجم 849.79 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.55 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 768.69 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، فروری 2021 میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 119.94 ملین ڈالررہا، فروری 2020 میں یہ حجم 93.91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مالی سال 2020 میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 1.106 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران ملکی درآمدات کاکل حجم 32.14 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی درآمدات کاحجم 29.60 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔