33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںملکی سالمیت، وحدت اور خودمختاری کی حفاظت ہر فرد کی اولین ذمہ...

ملکی سالمیت، وحدت اور خودمختاری کی حفاظت ہر فرد کی اولین ذمہ داری ہے،محمد فراز راجہ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔16مئی (اے پی پی):قومی امن کمیٹی پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی نائب صدر سیالکوٹ محمد فراز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھارت کے خلاف اقدامات سے سب کو پتہ چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط اورقوم کس طرح متحدہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم افواج پاکستان سے اظہارِ تشکرکے لیے نکلی ہے،اسی طرح سب کو ایک ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا، پاکستانی افواج نے بر وقت اور بہادری سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔محمد فراز راجہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی میں فوج کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ ملکی سالمیت، وحدت اور خودمختاری کی حفاظت ہر فرد کی اولین ذمہ داری ہے۔

وطن کی مٹی سے محبت، ایمان اور انسانیت کی پہچان ہے۔ترقی یافتہ قومیں وہی ہوتی ہیں جن کے افراد میں حب الوطنی کا جذبہ رچا بسا ہو۔ افواج پاکستان نے مکار دشمن کومنہ توڑ جواب دیاہے اور اللہ نے پاکستان کو فتح مبین سے ہم کنار کیا ہے ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سےقوم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتی ہے، ہم سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور بحریہ نے بھی اپنی جرات مندی سے دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں۔آئندہ دشمن پاکستان کی طرف دیکھنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا کشمیر آج بھی ہمارا ہے اور کل بھی ہمارا رہے گا شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597950

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں