ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے پورا مُلک ایک پیج پر ہےدشمن گوادر اور خصوصاً پاکستان میں ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،چوہدری محمد سرور

112
افتخار علی ملک کی سارک چیمبر کے صدر کے طور پر خدمات اور کامیابیاں قابل ستائش ہیں ،سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دشمن گوادر اور خصوصاً پاکستان میں ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،اُن کو مُنہ کی کھانی پڑیگی 22 کروڑ پاکستانی عوام مضبوط ارادے رکھتے ہیں، پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی خاطر پورا مُلک ایک پیج پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام سی پیک اور سنٹرل ایشائی ریاستوں اور کاروبار کے حوالے سے گوادر کے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سمیت چار وسطی ایشائیٰ ریاستوں ازبکستان ، تاجکستان، کرغستان اور قازقستان کے سفیروں، سینیٹر کہدہ بابر، سینئر وائس چیئرمین گوادر بلڈر ڈیویلپر ایسوسیشن (جی بی ڈی اے) آصف مون اور گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، لاھور فیصل آباد سمیت پنچاب کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے رہنماؤں اور کاروباری طبقہ نے شرکت کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گوادر دوبئی سے بھی بہتر لوکیشن پر واقع ہے اور یہاں پر سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ۔ ہم نے پنجاب میں بلوچستان کے طلباء کے وظائف جو پنجاب کے مختلف یونیورسٹیوں نے ختم کردئیے تھے دوبارہ بحال کرکے تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبہ جات میں وسیع مواقع موجود ہیں،گوادر کی ترقی کے لیئے ماسٹر پلان ہونا چائیے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے دہشت گرد اپنے مزموم عزائم سے ہمیں شکست نہیں دے سکتے ہیں ۔ پاکستان، چین اور وسطی ایشیائی ممالک سرمایہ کاری کے حوالے سے متفق ہیں۔ امریکہ سُپر پاور ہے لیکن بڑی طاقت کے باوجود وہ افغانستان کو شکست نہیں دے سکا، وفاقی وزیر اسد عمر نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوادر میں سرمایہ کاری کے لیئے نجی شعبے میں بہُت گنجائش موجود ہے ۔اس موقع چائنا پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے باؤژونگ نے کہا کہ اگلے دو سال میں یہاں ترقی کے آثار نظر آئیں گے،پچھلے تین سال یہاں کچھ نہیں تھا لیکن ابھی پورٹ آپریشن ہوگیا ہے ۔ لاہور، راولپنڈی اور وسطحی ایشیائی ممالک کے لیئے یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ہم نے تکنیکی ترقی اور مقامی لوگوں کی تربیت کیلئے 20 ملین ڈالر فراہم کردی ہے. اس موقع پر پاکستان میں موجود کرغستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ گوادر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جن سے مکمل طور پر فوائد حاصل کرنا چاہیے ۔ سیمنار میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر نے بھی خطاب کیا ۔ سیمنار میں ازبکستان، تاجکستان ، قازقستان اور کرغستان کے سفراء پنجاب کے وزراء ہمایوں، اختر ملک، ریئر ایڈمرل جواد احمد، علی طاہر ڈائریکٹر پی آئی اے.، لاہور، فیصل آباد اور دیگر علاقوں کے چیمبرز آف کامرس اور مقامی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔