28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے غلے کے بجائے پھلوں اور...

ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے غلے کے بجائے پھلوں اور دیگر فصلوں پر بھر پور توجہ دینا ہو گی، ماہرین جامعہ زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین نے کہا کہ پاکستان کی غذائی ضروریات کے حوالے سے صرف غلے کی بجائے پھلوں اور دیگر فصلوں پر بھی بھر پور توجہ دینا ہو گی ، صرف غلے پر انحصار کرکے ملک میں غذائی استحکام یقینی نہیں بنایا جاسکتا ، موجودہ کاشتکاری نظام میں جینیاتی اور دیگر جدتوں کو اپنائے بغیر پیداواریت کا جمود توڑنا بھی ممکن نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی تیزی سے بڑھتی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کےلئے زرعی شعبے میں مالیکیولر ٹیکنالوجی اور بریڈنگ کے جدید رجحانات متعارف کرانا ہوں گے۔ انہوں نے زرعی ماہرین پرزور دیا کہ وہ چھوٹے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے کےلئے کوششیں بروئے کار لانے پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ کو ہارٹیکلچر، لینڈ سکیپنگ اور پوسٹ ہارویسٹ شعبوں میں جدید خطوط پر تربیت دینے کےلئے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز مختلف تربیتی ورکشاپس کا ہتمام کرتا چلا آرہا ہے ، مالیکیولر ٹیکنیک کے استعمال پر نئے علوم تک رسائی میں مدد مل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نیوٹریشن کے لحاظ سے اپنی غذا کے انتخاب میں وسعت لانا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر روایتی فصلوں اور پھلوں کو فروغ دینے کےلئے عملی اقدامات بروئے کار لانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=507634

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں