اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں16 کروڑ36 لاکھ48ہزار 656 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ۔
بدھ کو وزارت کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایاگیا کہ اب تک ملک بھر میں 16 کروڑ36 لاکھ48ہزار 656 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں8لاکھ11ہزار901 افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔