22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںملک بھر میں رواں برس بھی اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ...

ملک بھر میں رواں برس بھی اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):ملک بھر میں گذشتہ سال کی طرح رواں برس بھی اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔شہریوں نے اے پی پی کو بتایاکہ گذشتہ چند برس سے بکروں اور دنبوں کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے شہریوں میں اجتماعی قربانی کا رجحان فروغ پارہا ہے کیونکہ اجتماعی قربانی میں رقم کی بچت کے ساتھ ساتھ شہری بہت سی فکروں سے آزاد ہو جاتے ہیں ۔

قومی خبر ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں مساجد اور گلی محلوں کی سطح پر اجتماعی قربانی کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور شہر میں اجتماعی اور انفرادی سطح پر لاکھوں جانورروں کی قربان دی گئی۔

- Advertisement -

رواں برس بھی اجتماعی قربانی میں زیادہ لوگوں نے شمولیت اختیار کی کیونکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ اجتماعی قربانی میں رقم کا حصہ نسبتا کم بنتا ہے جبکہ ایک ہی مقام پر جانور ذبح اور اس کی صفائی کٹائی وغیرہ ہوجاتی ہے ۔راولپنڈی میں بھی عید کے پہلے ،دوسرے دن مختلف مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا

اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مساجد اور امام بارگاہوں میں اجتماعی قربانی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ اجتماعی قربانی میں فی کس کم از کم 30 ہزار روپے سے50ہزار روپے تھا۔ مختلف تنظیموں کی طرف سے اس ضمن میں فی سبیل اللہ قربانی کے حصے بھی جمع کئے گئے تھے جنہیں ذبع کرکے گوشت مستحقین، غربا اور مساکین میں تقسیم کرنے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں انفرادی سطح پر بھی قربانیاں کی گئیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477325

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں