ملک بھر میں سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا

94

ملک بھر میں سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا
پہلے دن قومی و نجی بینکوں میں 40 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) ملک بھر میں سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پہلے دن قومی و نجی بینکوں میں 40 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔ درخواستوں کی وصولی کا عمل 26 اپریل تک جاری رہے گا۔ قرعہ اندازی 28 اپریل کو وزارت مذہبی امور میں ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 60 ہزار 526 پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے جس کیلئے قومی و نجی بینکوں جن میں الائیڈ بینک، بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، حبیب بینک، حبیب میٹروپولیٹن، ایم سی بی بینک، میزان بینک، نیشنل بینک، یونائیٹڈ بینک اور زرعی ترقیاتی بینکوں کی ملک بھر میں مجاز برانچنوں نے حج درخواستوں کی وصولی کا کام شروع کر دیا ہے۔ پہلے دن 40 ہزار 121 درخواستیں جمع کی گئیں۔