ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ

15
Gold prices drop
Gold prices drop

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 1 سو 65 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 1 سو 65 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 257 روپے کمی کے بعد 307,325 روپے سے کم ہو کر 307,068 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 281,724 روپے سے کم ہو کر 281,489 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 14 روپے اضافے کے بعد 3,799 اور دس گرام چاندی کی قیمت 12 روپے اضافے کے بعد 3,257 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,369 ڈالر سے کم ہو کر 3،366 ڈالر ہو گئی۔