اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,287 روپے کمی کے بعد 305,212 روپے سے کم ہو کر 300,925 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 279,787 روپے سے کم ہو کر 275,857 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 68 روپے کمی کے بعد 3,782 اور دس گرام چاندی کی قیمت 58 روپے کمی کے بعد 3,242 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,343 ڈالر سے کم ہو کر 3،290 ڈالر ہو گئی۔