13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومقومی خبریںملک بھر میں شعبہ صحت کی بہتری لانے کے لئے صوبوں کے...

ملک بھر میں شعبہ صحت کی بہتری لانے کے لئے صوبوں کے ساتھ ملکر کام کیا جائے ،سید مصطفیٰ کمال

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شعبہ صحت کی بہتری لانے کے لئے صوبوں کے ساتھ ملکر کام کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزار صحت خواجہ سلمان رفیق، عذراپیچوہو، بخت محمد کاکڑ ، وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔

انہوں نے صحت کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تا کہ پاکستانی عوام کو صحت کے شعبہ میں درپیش چیلنجز اور مشکلات کو کم کیا جا سکے ۔گفتگو میں صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔صوبائی وزرا صحت نے بھی وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔صوبائی وزرا صحت نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572005

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں