
اسلام آباد ۔18 نومبر(اے پی پی)ملک بھر میں عیدمیلادالنبی منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ رواں سال وفاقی حکومت نے عیدمیلادالنبی کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیغمبرپاک حضرت محمد کی حیات طیبہ کے روشن پہلوﺅں کو اجاگرکرنے کیلئے خصوصی پروگراموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ مساجد، سرکاری اور نجی عمارتوں، مارکیٹوں، کاروباری مراکزاور شاہراﺅں کو جھنڈیوں، سبز جھنڈیوں اور برقی قمقوں سے سجایا جا رہا ہے۔ مختلف سماجی، تعلیمی ادارے اور مذہبی تنظیمیں عید میلاد النبی کو مذہبی جوش و جذبے سے منانے کیلئے پروگراموں کا اہتمام کررہی ہیں۔ اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام دو روزہ سیرت کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس علاوہ مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔