اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں ٹرین آپریشن بغیر کسی رکاوٹ، منسوخی کے بغیر شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ محمد حنیف عباسی نے ہفتہ کو علاقائی صورتحال کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات پر پاکستان کے ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ٹرین آپریشنز کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریلوے کا نظام مکمل طور پر فعال رہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ تمام ٹرینیں اپنے وقت پر چل رہی ہیں اور کوئی بھی ٹرین منسوخ نہیں کی گئی۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز کے تمام کنٹرول آفسز اپنے سینٹرل کنٹرول آفس کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ شہریوں کےلئے بلا تعطل ریل سروس کو یقینی بنایا جاسکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595206