ملک بھر میں یومِ پاکستان کی تقریبات، اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی روایتی فوجی پریڈ ملتوی

175
ملک بھر میں یومِ پاکستان کی تقریبات، اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی روایتی فوجی پریڈ ملتوی

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی کردی گئی۔

ایوانِ صدر کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب25 مارچ کو ہوگی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال یومِ پاکستان کے موقع پر پاک فوج کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں روایتی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوان صدر میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا ، تاہم جمعرات کی صبح اسلام آباد میں بارش اورخراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی کی گئی جو اب 25 مارچ بروز ہفتہ ہوگی۔