اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں13 کروڑ13لاکھ 11ہزار 97افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔
وزارت کی طرف سے جمعہ کو جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں12لاکھ3 ہزار514 افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔