ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے53 کیس رپورٹ،14 کی حالت تشویش ناک

138
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے53 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 14 کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار766 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 53 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 1.92 فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔

ملک بھرکے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 184ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 15افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 8.15فیصد رہی، اسی طرح لاہور میں 584ٹیسٹوں میں سے 10ٹیسٹ مثبت اور شرح 1.71فیصد رہی جبکہ سرگودھا میں 84ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اورہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.19فیصد رہی۔