ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے50 کیس رپورٹ ،23 مریضوں کی حالت تشویش ناک

93

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے50 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 23 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2ہزار818ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 50 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.77فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 23 کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں421 افراد میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.90 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں234 میں سے8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 3.42 فیصد رہی جبکہ راولپنڈی میں 295 ٹیسٹوں میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.69فیصد رہی۔