ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 16 کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

146
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے16کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اتوارکو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار551 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.63فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے229ٹیسٹوں میں سے09 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.93فیصد رہی اسی طرح راولپنڈی میں 112ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح0.89فیصد رہی جبکہ گلگت میں 142 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اوروہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.70فیصد ریکارڈ کی گئی ۔