ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

222

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پیرکو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 358ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے،

اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.22فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ اسلام آباد میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 142ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.70فیصد رہی ۔