ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17کیس رپورٹ

110
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17کیس رپورٹ ہوئے۔

پیر کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار 435 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.31 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 42 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔