ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17نئے کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

115
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار136کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے17ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.41 فیصد رہی۔

اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں263ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 1.14فیصد رہی ۔

اسی طرح لاہور میں 221 ٹیسٹوں میں سے 4 کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 1.81 فیصد، کراچی میں کئے گئے186 ٹیسٹوں میں سے 2 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 1.08فیصد اور راولپنڈی میں 124 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں مثبت کیسوں کی شرح 0.81فیصد رہی۔