ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے10کیس رپورٹ، 9مریضوں کی حالت تشویشناک

105
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے10 کیس رپورٹ ہوئے اور 9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

پیر کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار25کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے10ٹیسٹ مثبت آئے اور اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.33 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں123ٹیسٹ کئے گئے ، اسی طرح پشاور میں 119ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں مثبت کیسز کی شرح 0.84فیصد رہی جبکہ لاہور میں395 ٹیسٹوں میں سے2 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اوروہا ں پر مثبت کیسز کی شرح 0.51فیصد رہی۔