اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے21نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔جمعرات کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار416کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے21ٹیسٹ مثبت آئے اور اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.48 فیصد رہی۔
اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں340ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.29فیصد ، ایبٹ آباد میں109ٹیسٹوں میں سےایک ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.92فیصد ،جہلم میں 224 ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.45فیصد جبکہ لاہور میں427ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 8ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 1.87فیصد رہی۔