ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے22کیس رپورٹ ، این آئی ایچ

123
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے22کیس رپورٹ ہوئے اور 8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اتوار کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار681کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.47 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں اس دوران کئے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں232 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3ٹیسٹ مثبت آئے اورمثبت کیسز کی شرح1.29فیصد رہی ، اسی طرح لاہور میں547ٹیسٹوں میں سے 6 ٹیسٹ مثبت آئے، وہاں پر شرح 1.10فیصد رہی جبکہ فیصل آباد می168 ٹیسٹوں میں سے2ٹیسٹ مثبت ا ٓئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.19 فیصد رہی ۔