اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1776 مثبت کیس رپورٹ ہوئے، این سی او سی سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کووڈ ۔ 19 سے اب تک 9 ہزار 992 اموات ہوئیں ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 666 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔جبکہ ملک بھر میں اب تک 66 لاکھ 19 ہزار 983 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 085 ہوگئی ہےصحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 494 ہے۔سندھ میں 2 لاکھ 12 ہزار 093، پنجاب ایک لاکھ 36 ہزار 669 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا 57 ہزار 746 بلوچستان میں 18 ہزار 099 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد 37 ہزار 390، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 853 کیسز رپورٹ ہوئے, جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 235 ہوگئی, ملک بھر میں فعال کیسوں کی تعداد 39 ہزار 599 ہے۔