اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 869 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔منگل کوقومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 869 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 31 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.28 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 103 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔