ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 941 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت شرح بڑھ کر 2.22 فیصد ہو گئی، این آئی ایچ

58
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 941 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔جمعہ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 941 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 309 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح بڑھ کر 2.22 فیصد ہو گئی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔