ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران7389 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت شرح 0.47 فیصد رہی، این آئی ایچ

101
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 389 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

پیر کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ  این آئی ایچ  کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 389 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 35 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.47 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔