27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںملک بھر میں 28 مئی کو یوم تکبیر جوش و خروش سے...

ملک بھر میں 28 مئی کو یوم تکبیر جوش و خروش سے منایا جائے گا،میاں طاہر جمیل

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 15 مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوسابق رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 28 مئی کو یوم تکبیر بھر پور جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔ انہوں نے میڈیا سےگفتگو کے دوران کہا کہ اس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا جس کا کریڈٹ سابق وزیراعظم نواز شریف، ایٹمی سائنسدانوں اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28مئی کی طرح اب 10مئی بھی ملکی تاریخ میں یادگار دن بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہترین دفاعی عسکری قوت نے دنیا بھرپر اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے جس نے مختصر وقت میں دشمن کو دندان شکن جواب دے کر دنیا کو بھی حیران کر دیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بھی پاک فوج کی کوششیں قابل قدر ہیں اور اب بھارت کو بھی علم ہو گیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادرا فواج کو خراج تحسین پیش کرتی اور حکومت او رپاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597278

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں