ملک بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

69

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) ملک بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، تمام صوبائی ، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل، سٹی ہیڈ کوارٹرز پر ریلیاں منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد عالم اقوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی فراہمی کی جانب مبذول کرانا ہے۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، دینی، مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، مباحثوں، مذاکروں، جلسے، جلوسوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شرکت کریں گی۔