ملک بھر میں 78واں یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش سے منایا ِگیا،وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ‘ 21توپوں کی سلامی دی گئی

93
APP66-23 ISLAMABAD: March 23 - President Mamnoon Hussain and Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi along with Guest of Honor, President of Sri Lanka H.E. Maithripala Sirisena witnessing the performance of Military Band of UAE during the Pakistan Day Parade.APP

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) ملک بھر میں 78واں یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا ۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعاﺅں سے ہوا‘ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ‘ 21توپوں کی سلامی دی گئی۔ تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے۔لاہور میں علامہ اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی اور پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ صدر مملکت ممنون حسین ‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی پیغامات جاری کئے۔جبکہ قومی اخبارات نے 23مارچ کے حوالے سے خصوصی ضمیمے شائع کئے اور ریڈیو ‘ ٹی وی پر خصوصی پروگرام نشر کئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی مناسبت سے شکرپڑیا ں کے مقام پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کا شاندار انعقاد ہوا ۔ اس موقع پر شہریوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا ۔