ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے26کیس رپورٹ

116
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے26کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سےبدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار488کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے26 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.75فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں اسلام آباد میں 404ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آیااور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.25فیصد رہی،لاہور میں 756 ٹیسٹوں میں سے ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.13فیصد رہی جبکہ پشاور میں 363ٹیسٹوں میں 4 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.10فیصد رہی۔