ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 624 کیس رپورٹ ،11 افراد جاں بحق،142 کی حالت تشویشناک

61
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 624 کیس رپورٹ ہوئے اور 11 مریض جاں بحق ہوئے ۔

جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 299 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 624 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 3.83 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 11 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 142 کی حالت تشویشناک ہے۔