33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںملک بھر کی طرح راولپنڈی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے...

ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی ،مذہبی اور تاجر رہنماؤ ں کی قیادت میں ریلیوں کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔9مئی (اے پی پی):ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی افواج پاک سے اظہار یکجہتی کے لئے سیاسی ،مذہبی اور تاجر رہنماؤ ں کی قیادت میں جمعہ کو ریلیوں کو انعقاد کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،اراکین صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد،ملک منصور افسر کی قیادت میں نصیرآباد سے جی پی او چوک تک ریلی نکالی گئی ۔پاکستان سنی تحریک کے رہنما نمبردار ملک انعام ،عدیل اعظم بٹ کی قیادت میں کینٹ کے علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں۔

رالہ رخ تا بستی چوک، پی ایس واہ کینٹ سے راجہ سرفراز کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔آئی ایف جی ایف چرچ سے لیاقت باغ چوک، PS سٹی میں پادری آل فرینک کی قیادت میں جبکہ جی ٹی چوک پی ایس گوجر خان میں محمد جواد نے ریلی کی قیادت کی ۔انجمن تاجران کھنہ پل کی قیادت میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جامع مسجد آمنہ سے کھنہ پل، پی ایس صادق آباد تک ریلی نکالی ۔چاندنی چوک، پی ایس صادق آباد میں رضا احمد شاہ کی قیادت میں قاری سعید اختر کی قیادت میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جامع مسجد حنیفہ سے فوارہ چوک، پی ایس رتہ امرال تک ریلی نکالی گئی ۔

- Advertisement -

دریں اثناء علامہ عطاء الرحمن کی قیادت میں آر پی سی لیاقت باغ سے کمیٹی چوک، پی ایس وارث خان ،اصغر خان کی قیادت میں میسی گیٹ آدم جی روڈ سے یونیک بیکری چوک، پی ایس کینٹ تک، قیس عباس کی قیادت میں کامران مارکیٹ سے واران اڈا چوک، پی ایس کینٹ تک ریلی گئی۔

پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے صغیر احمد کی قیادت میں موضع متور سے چوک پنڈوری، پی ایس کہوٹہ تک ریلی نکالی گئی۔حاجی اخلاق احمد کی قیادت میں مرید چوک سے مین چوک کلر سیداں تک ریلی نکالی گئی ۔کرسچن کمیونٹی کی جانب سے بھی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی پاسٹر جسٹن جاوید کی قیادت گارڈن کالج چرچ لیاقت سے ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز ،بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔شرکاء نے افواج پاکستان اور آرمی چیف زندہ باد کے نعرے لگائے ۔افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،مودی کسی بھول میں ہے وہ ابھی تک صحیح طرح جان نہیں سکا کہ وہ کس قوم کو للکار رہا ہے،جب اللہ کی طاقت ہمارے ساتھ ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اور مودی ہمیں تباہ و برباد کرنے کا سوچ نہیں سکتا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595037

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں