27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان میں قائداعظم محمد علی جناح کی 75ویں برسی عقیدت واحترام کے...

ملتان میں قائداعظم محمد علی جناح کی 75ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

- Advertisement -

ملتان۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ملک بھرکی طرح جنوبی پنجاب میں بھی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 75ویں برسی نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔اس موقع پرمختلف مقامات پرقرآن خوانی ہوئی ۔غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے قائد اعظم کی برسی کے موقع پرتقریبات کااہتمام کیاگیا۔مقررین نے کہاکہ قائداعظم نے مسلمانوں کوالگ شناخت دی ،ان کی سیاسی بصیرت کے باعث ہم پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور آج ہم ایک آزاد ملک کے شہری کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں ۔

سیاسی رہنما شہناز لودھی نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت وکوششوں کے بعد ہمیں الگ وطن پاکستان کی صورت میں نصیب ہوا۔ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے مل کرکام کریں ۔سماجی رہنما طاہر ہ نجم نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی صورت میں ہمیں جوتحفہ دیاہے اس کی حفاظت کے لئے ہم تن من دھن بھی قربان کردیں گے ۔ہمیں اپنے بچوں کوقائداعظم کی پاکستان کوحاصل کرنے کی کاوشوں سے روشناس کرائیں تاکہ مستقبل میں پاکستان کی حفاظت کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کریں ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389074

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں