ملک بھر کی طرح نصیرآباد ڈویژن میں بھی کشمیری عوام پر بھارتی ظلم اور جبر کے خلاف ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں

183

کوئٹہ۔27اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح نصیرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع جن میں ضلع صحبت پور ضلع جعفرآباد ضلع اوستامحمد ضلع جھل مگسی شامل ہے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم اور جبر کے خلاف ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد ضلعی آفیسران و اسکول کے طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی

ضلع صحبت پور میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے خطاب کیا ضلع جعفرآباد میں ڈپٹی کمشنر نجیب اللہ ترین نے ریلی کی قیادت کی اور کشمیری بھائیوں کی جدوجہد اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش اور کہاکہ ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

اس طرح ضلع جھل مگسی کے ڈپٹی کمشنر فلائیٹ لیفٹیننٹ یاسر حسین کی قیادت میں بھی ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں ضلعی آفیسران کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ یاسر حسین نے کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام ایک آزاد ریاست میں نئے سرے سے آغاز کریں گے ۔