23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیملک بھر کی طرح 70واںیوم آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ...

ملک بھر کی طرح 70واںیوم آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ کیسکوہیڈکوارٹرمیں بھی منایاگیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔14اگست (اے پی پی )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے افسران وملازمین نے ملک کا70واںیوم آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ کیسکوہیڈکوارٹرمیں منایا،صبح کاآغاز کیسکوکی تمام کالونیوں کی مساجد میں ملک کی خوشحالی اوراستحکام کےلئے خصوصی دعاﺅںسے ہوا۔اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ہونے والی مرکزی تقریب کے ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوانجینئررحمت اللہ بلوچ نے ہیڈکوارٹرکے سبزہ زارمیں پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔پرچم کشائی کی تقریب میں چیف انجینئر(پلاننگ)عدنان میر، ڈائریکٹرجنرل (ایچ آر اینڈایڈمن) سید عزیرعلی حسنی ،سپرنٹنڈنگ انجےنئر سعداللہ خان کاکڑ ،صلاح الدین آغاکے علاوہ کیسکوکے دیگر افسران اور ملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹواآفیسرکیسکوانجےنئررحمت اللہ بلوچ نے پوری قوم اورکیسکوافسران وملازمین کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں آزادی کے متوالوں اورشہیدوںکوخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ملکی استحکام اور ترقی وخوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66084

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں