ملک بھر کے ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمٹس کی طر ح راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں ای گورننس سسٹم کا نفاد

208

راولپنڈی۔20ستمبر (اے پی پی):ملک بھر کے ملٹر ی لینڈ زاینڈ کنٹونمنٹس کی طر ح راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں ای گو رننس سسٹم کے نفاد کے بعد ایم ایل اینڈ سی ڈیپارنمنٹ نے اپنے دو وسیع تر امور یعنی دفاعی زمین کا انتظام اورمقامی گو رننس کی خدمات کی فراہمی کے لئے موثر ای گورننس ٹولز کا آغاز بھی کردیا ہے ۔آر سی بی ترجمان کے مطابق تمام مستقل اور عارضی وسائل کا ریکارڈ کمپیوٹرائز عائد کیاجاچکاہے جد ید ترین مصنوعی ذہانت کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے حاضری کے نظام کے لیے اینڈ رائڈموبائل ایپ بھی تیارکی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر موبائل کے ذریعے 31ہزار سے زائد ملازمین کی حاضری لگائی جاتی ہے

ڈائریکٹرجنرل ایم ایل اینڈ سی میجر جنرل طارق ضمیر کی ہد ایت پر ڈائریکٹر ایڈمن کینٹ آصف ا میر کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے ایک ڈیٹا سینٹراورآئی ٹی سیٹ قائم کیاہے جو چھاؤینوں کنٹونمنٹس کی مخصوص ضروریات کو پورا کرسکے گا اب تک ملٹری لینڈزاینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارنمنٹ کے تمام دفاتر میں مختلف مربوط آئی ٹی سولوشنز تیاراورکامیابی کے ساتھ نافذ کیے جاچکے ہیں تما م کنٹونمنٹ بورڈ میں سی بی کیئر کنٹونمنٹ بورڈ اسٹینس اینڈریپڈ ایگزیکیو شن نام سے جدید ترین ون ونڈوسہولتی مراکز قائم کیے گئے ہیں

جن کے ذریعے کنٹونمنٹس بورڈز کی جانب سے فراہم کی جانے والی کسی بھی سر و س سے کنٹونمنٹ کے رہائشی فائد ہ اٹھا سکتے ہیں سی بی کئیر کے نام سے ایک موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے جو عوام کے لیے پلے سٹو ر یا ایپ سٹو ر پر دستیاب ہے اس ایپ کو کنٹونمنٹ کے رہائشی اپنی درخواستوں یا شکایات کو درج کرنے پر اسٹیٹس دیکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ درخواستوں کی نوعیت کے مطابق زیرالتواء درخواستوں کے بروقت نمٹانے اور نگرانی میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص ٹائم لائنز بیان کی گئی ہے

کچھ درخواستوں میں برتھ سرٹیفکیٹ ڈیتھ سرٹیفکیٹ شادی طلاق کے سرٹیفکیٹ جائیداد کی تبدیلی ٹیکس میں چھوٹ عمارت کے منصوبے این ڈی سی کے اجراء پانی کنکشن کرایہ کے کیس شامل ہیں بر وقت کارروائی کی ذمہ داری شکایت کنندگان کو ان کے دیے گئے موبائل نمبر اور موبائل ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست شکایات کی صورتحال کے بارے میں بھی مطلع کیا جاتاہے۔ سی بی کیئر سسٹم کے کامیاب نفاد کے بعد عوامی سہولت کے لیے ایم ای کیئر ملٹری اسٹیٹ سٹیزن سٹینڈ اینڈ ریلیپڈ ایگزیکویشن سینٹرز کے نام سے اسی طرح سہولیاتی مرکز کو ملٹری اسٹیٹ آفیسر میں نقل کیاگیا ہے۔

تمام کنٹونمنٹس بورڈز کی ویب سائٹ بھی تیار کی گئی ہے جہاں پر عوام کو اپنے کنٹو نمنٹ بورڈز ممبر پبلک ڈیلنگ آفیشلز کے رابط نمبر پراسس درخواستوں اور عوامی اقدامات سے متعلق اقدامات بارے مطلوبہ دستاویزات سے متعلق بنیادی معلومات آسانی سے دستیاب ہے رہائشیوں کو ملک اور بیرون ملک کہیں سے بھی اپنی بینک کی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے ٹیکس واجبات ادا کرنے قابل بناتا ہے جب کہ تمام بولیاں کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں الیکٹرانک طور پر کھولی جاتی ہیں بولی دہندگان کو ویب سائٹ پر اپنے ای پروفائل میں بولیوں کا تقابلی بیان دیکھنے کے قابل بناتاہے ایم ایل اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ نے اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں جائیداد کا نقشہ بنانے کے لیے جیو گرافیکل انفارمیشن سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے۔