ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی

92
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ملک میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 415.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 545.5 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔جاری مالی سال میں ملک میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پہلی سہ ماہی میں ملک میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 108.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 22.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔