ملک میں بچوں کی پیدائش اور ان کی نشوونما کے حوالہ سے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جار ہے ہیں، اسد عمر

68

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں بچوں کی پیدائش اور ان کی نشوونما کے حوالہ سے مسائل موجود ہیں جن کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انسانی ترقی کیلئے پروگرام شروع کرنا ضروری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی حکومت اور سماجی خدمات سے متعلق سیمینار کے حوالے سے اپنے وڈیو پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کے بارے میں جتنے درست اعداد وشمار دستیاب ہوں گے ، عام لوگوں کے مسائل حل کرنے میں اتنی مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

یونیسف کے تعاون سے وزارت منصوبہ بندی یہ اعدادوشمار اکھٹے کررہی ہے،انہوں نے وزارت منصوبہ بندی کے ادارہ شماریات کو بھی اعدادوشمار جمع کرنے کی ہدایت کی ہے، انسانی ترقی کیلئے ایسے پروگرامز شروع کرنا ضروری ہیں۔